مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں دولہا نے اپنی شادی سے آدھا گھنٹہ پہلے شادی ہال میں خود کشی کرلی۔ حیدرآباد کے علاقے دل سکھ نگر کے رہائشی این ایس سندیپ کی شادی میں شرکت کے لیے مہمان بھی ہال میں پہنچ چکے تھے۔ سندیپ ساڑھے گیارہ بجے تک میک اپ روم سے باہر نہیں آیا تو کئی بار دستک دینے کے بعد دروازہ توڑ دیا گیا، اندر سندیپ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔بھارتی پولیس حکام کے مطابق اس افسوس ناک واقعہ پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ سندیپ کی خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد میں دولہا نے اپنی شادی سے آدھا گھنٹہ پہلے شادی ہال میں خود کشی کرلی۔
News ID 1895310
آپ کا تبصرہ